Wednesday 8 August 2012

Hadees ka Buniyadi Kirdar (حدیث کا بنیادی کردار)

Hds_krd


اس مقالہ میں ایک نءے زاویہ نگاہ اور ایک نءے اسلوب سے یہ دکھانے کی کوشش کی گءی ہے کہ حدیث مسلمانوں کی زندگی میں کیا مقام رکھتی ہے؛ امت کو سنت کی کس قدر ضرورت ہے اور اس امت کے سنت مطہرہ سے رشتہ منقطع ہو جانے اور حدیث نبوی کے سرمایہ سے محروم ہو جانے میں امت کا کتنا بڑا خسارہ اور وجود اسلامی کے لیے کتنا بڑا خطرہ مضمر ہے۔ حدیث کے سند و حجیت ہونے کے بارے میں شک و شبہ و بے اعتمادی پیدا کرنے کی عالم اسلام کے بعض گوشوں میں جو تحریک چل رہی ہے وہ اسلام کے خلاف کتنی گہری اور خطرناک سازد ہے اور اس کے پیچھے کون سے مقاصد و محرکات سرگرم عمل ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ مولف کی اس کاوش کو قبول و مقبول فرماءے اور مسلم امہ کو ان سازشوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرماءے اور حدیث سنت کی اتباع کی توفیق عطا فرماءے۔ آمین ثم آمین

No comments:

Post a Comment